لاہور : قائم مقام سپیکر پنجاب اسمبلی ظہیر اقبال چنڑ نے اپوزیشن کے 26 معطل اراکین کو بحال کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ پنجاب اسمبلی میں ظہیر اقبال چنڑ کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔
اجلاس میں وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز بھی چاہتی ہیں کہ معطل اراکین اسمبلی میں آئیں تاکہ وہ اپنے حلقوں کی نمائندگی کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے بغیر اسمبلی میں رونق نہیں آتی اور معطل ارکان کی بحالی سے ماحول بہتر ہوگا۔قائم مقام سپیکر نے فوری طور پر 26 معطل اراکین کو بحال کرنے کا حکم دیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔