واشنگٹن :وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولائن لیوٹ نے بتایا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت اور پاکستان کے درمیان جاری کشیدگی کو ختم کروا کر جنگ بندی کرائی ہے۔ پریس بریفنگ میں کیرولائن لیوٹ نے کہا کہ صدر ٹرمپ دنیا بھر میں جنگیں روکنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکی صدر روس اور یوکرین کے درمیان فوری جنگ بندی کے خواہاں ہیں اور غزہ میں بھی جنگ بندی اور یرغمالیوں کی فوری رہائی کے لیے زور دے رہے ہیں۔کیرولائن لیوٹ نے بتایا کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے شام میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے مداخلت کی ہے۔ تاہم، ٹرمپ شام اور غزہ میں چرچ پر اسرائیلی بمباری سے مایوس ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکہ ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے ابھی بھی تیار ہے اور امن کے قیام کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔