راولپنڈی : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان کے بیٹے جلد پاکستان آئیں گے اور والد سے ملاقات کریں گے۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان نے کہا کہ "بچوں کے پاس نائیکوپ ہے، وہ قانونی طور پر پاکستان آ سکتے ہیں اور آئیں گے۔”انہوں نے شکایت کی کہ آج کسی بہن کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، حالانکہ پہلے ملاقات کا موقع دیا جاتا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی اور وکیل ظہیر عباس چوہدری کی عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے، لیکن عدالتی احکامات کی خلاف ورزی جاری ہے۔
علیمہ خان کے مطابق عمران خان نے کہا ہے کہ "بلے کا نشان اور مخصوص نشستیں چھیننے کے بعد اب تحریک چلانے کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا۔” عمران خان نے پارٹی کو متحد ہو کر تحریک پر فوکس کرنے کی ہدایت دی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے اور سپرنٹنڈنٹ جیل سمیت بعض حکام انہیں تنگ کر رہے ہیں۔ سلمان اکرم راجا نے کہا کہ 9 مئی کے مقدمات میں سزائیں افسوسناک ہیں