Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

پنجاب میں موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ، لاہور میں چھت گرنے سے شہری جان کی بازی ہار گیا

Web Desk by Web Desk
جولائی 23, 2025
in پاکستان, موسم
0
پنجاب میں موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ، لاہور میں چھت گرنے سے شہری جان کی بازی ہار گیا

لاہور: لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں صبح سویرے ہونے والی موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے، کئی علاقوں میں فیڈرز ٹرپ ہونے سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی، چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف علاقوں مال روڈ، لکشمی چوک، گڑھی شاہو، سول سیکرٹریٹ، کرشن نگر، چوبرجی، مزنگ، فیروزپورروڈ، جیل روڈ، تاجپورہ، فیصل ٹاؤن، اقبال ٹاؤن، گارڈن ٹاؤن، چوک ناخدا اور کینال روڈ پر بادل برس پڑے جس سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔ریسکیو حکام کے مطابق لاہور کے علاقے لکھوڈیر میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، تین افراد کو ملبے سے نکال لیا گیا، دوسرا واقعہ سگیاں پل کے قریب پیش آیا جہاں گھر کی چھت گرنے سے ایک ہی گھر کے 10 افراد ملبے تلے دب کر زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری ملبے سے نکال کر طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے، وقفے وقفے سے بادل برسنے کا سلسلہ جاری ہے۔گزشتہ روز اسلام آباد کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے برساتی نالے میں بہہ جانے والے کار سوار باپ اور بیٹی کو تاحال تلاش نہیں کیا جاسکا۔اس حوالے سے ریسکیو آپریشن دوسرے روز بھی جاری ہے، دریائے سواں میں ریسکیو 1122 کی ٹیمیں مختلف مقامات پر سرچ آپریشن میں مصروف ہیں، واقعے کے مقام پر بھی ریسکیو ٹیمیں بہہ جانے والے باپ اور بیٹی کو تلاش کر رہی ہیں، گزشتہ رات اندھیرے کے باعث ریسکیو آپریشن محدود کر دیا گیا تھا۔

پنجاب کے دیگر شہروں فیصل آباد، بھوآنہ، خانیوال، حافظ آباد، میاں چنوں، خانیوال، مریدکے، جھنگ، کالا باغ اور دیگر علاقوں میں بھی بادل برس پڑے، کندیاں میں بارش کا پانی گلی محلوں میں جمع ہوگیا۔اس کے علاوہ ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی اور گردونواح میں موسلادھار بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آ گئی۔دوسری جانب کراچی میں کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے بوندا باندی ہوئی، شہر میں صبح اور رات کے اوقات میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے الرٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں 25 جولائی تک مون سون بارشیں متوقع ہیں، جبکہ شمالی علاقہ جات میں لینڈ سلائیڈنگ اور گلاف پھٹنے کا خطرہ ہے۔

Previous Post

سلامتی کونسل مباحثہ: بھارت دہشت گردی کی منظم سرپرستی کر رہا ہے، پاکستان

Next Post

کوئٹہ؛غیرت کے نام پر دہرے قتل کیس میں گرفتار ملزمان کا 10 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

Next Post
کوئٹہ؛غیرت کے نام پر دہرے قتل کیس میں گرفتار ملزمان کا 10 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

کوئٹہ؛غیرت کے نام پر دہرے قتل کیس میں گرفتار ملزمان کا 10 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • سیلاب کی تباہ کاریاں : پنجاب و سندھ کے درجنوں علاقے زیرِ آب، سینکڑوں بستیاں متاثر
  • امریکہ کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہوچکی ، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار، امریکی جریدے کی تازہ رپورٹ
  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم