کوئٹہ میں غیرت کے نام پر دہرے قتل کیس میں گرفتار ملزمان کا 10 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور ہوگیا۔
کوئٹہ کے علاقے سنجیدی میں غیرت کے نام پر دہرے قتل کیس کی انسداد دہشتگردی عدالت میں سماعت ہوئی،کیس کی سماعت اے ٹی سی ون کےجج محمد مبین نے کی۔گرفتار سردارشیربازساتکزئی اور بشیراحمد کوعدالت میں پیش کیا گیا،پولیس نےعدالت سے گرفتار ملزمان کے ریمانڈکی درخواست کی،عدالت نے دونوں ملزموں کو10روزہ جسمانی ریمانڈپرایس سی آئی ڈبلیو کے حوالے کردیا ۔