Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

ملک بھر میں بارشوں سے اموات 245 ہو گئیں، اب تک ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری

Web Desk by Web Desk
جولائی 23, 2025
in پاکستان
0
ملک بھر میں بارشوں سے اموات 245 ہو گئیں، اب تک ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک بھر میں بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی۔

این ڈی ایم اے کے مطابق 24 گھنٹوں میں بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا میں 3 لوگ جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں 2 افراد زخمی ہوئے۔این ڈی ایم اے نے بتایا کہ ملک میں بارشوں کے باعث 26 جون سے اب تک 245 افراد جاں بحق اور 602 زخمی ہو چکے ہیں۔رپورٹ کے مطابق پنجاب میں 26 جون سے اب تک 135 افراد جاں بحق اور 470 زخمی ہوئے، خیبر پختونخوا میں 59 افراد جاں بحق اور 73 زخمی ہوئے، سندھ میں اب تک 24 افراد جاں بحق اور 40 افراد زخمی ہوئے جبکہ بارشوں کے باعث بلوچستان میں اب تک 16 افراد جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں بارشوں کے باعث 3 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوئے، آزاد کشمیر میں بارشوں کے باعث 2 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوئے جب کہ اسلام آباد میں 6 افراد جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوئے ہیں۔این ڈی ایم اے نے مزید بتایا کہ بارشوں کے باعث جاں بحق ہونے والوں میں 83 مرد، 44 خواتین اور 118 بچے شامل ہیں، زخمی ہونے والے افراد میں 232 مرد، 168خواتین اور 202 بچے شامل ہیں۔این ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کے باعث 854 گھر گرے اور 208 مویشی ہلاک ہوئے، زیادہ تر اموات گھر گرنے، ڈوبنے، لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈ سے ہوئیں۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ماحولیاتی تبدیلی کا اجلاس

دوسری جانب سینیٹر شیری رحمان کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ماحولیاتی تبدیلی کا اجلاس ہوا، جس میں چیئرمین شیری رحمان نے کہا کہ ندی نالوں پر تعمیرات کی گئیں جس کے نتیجے میں نقصانات اٹھانا پڑے، راولپنڈی کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ریلے میں بہہ جانے والے باپ بیٹی کی تلاش جاری ہے، یہ قدرتی آفات نہیں،کلائمیٹ چینج ہےجس میں بدقسمتی سے پاکستان کا پہلا نمبر ہے۔چیئرمین کمیٹی شیری رحمان نے کہا کہ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی پنڈی میں ہونے والی کنسٹرکشن کیسےہوئی، نجی ہاؤسنگ سوسائٹی پنڈی میں سیوریج کا مناسب نظام نہیں، اگلی میٹنگ میں بھی ان کو بلانا چاہیے۔

شیری رحمان نے مزید کہا کہ سیاحوں کو گلگت بلتستان جانے سے روکنا ہو گا، این ڈی ایم اے نے اپنی ذمہ داری نبھائی اور بروقت وارننگ جاری کیں۔اس موقع پر اجلاس میں موجود سینیٹر فلک ناز چترالی نے کہا کہ این ڈی ایم اے نے چترال کو نظر انداز کیا وہاں ویسے کام نہیں کیا جیسے ہونا چاہیے تھا، این ڈی ایم اے کو چترال پر خصوصی توجہ دینی ہو گی۔اس کے علاوہ سیکرٹری وزارت ماحولیاتی تبدیلی نے اجلاس کو بتایا کہ سیلاب سے بھی اموات ہو رہی ہیں لیکن غیر پائیدارانفرا اسٹرکچر بھی اموات کی بڑی وجہ ہے۔

Previous Post

پاکستان کی خارجہ پالیسی کا مرکزی نقطہ باہمی احترام اور مفادات کی بنیاد پر تعلقات کو فروغ دینا ہے، اسحاق ڈار

Next Post

سلامتی کونسل میں کھلا مباحثہ، پاکستانی سفیر نے بھارت کا چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کردیا

Next Post
سلامتی کونسل میں کھلا مباحثہ، پاکستانی سفیر نے بھارت کا چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کردیا

سلامتی کونسل میں کھلا مباحثہ، پاکستانی سفیر نے بھارت کا چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کردیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • سیلاب کی تباہ کاریاں : پنجاب و سندھ کے درجنوں علاقے زیرِ آب، سینکڑوں بستیاں متاثر
  • امریکہ کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہوچکی ، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار، امریکی جریدے کی تازہ رپورٹ
  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم