لاہور: حماد اظہر ممکنہ گرفتاری سے بچنے کے لیے عدالت سے رجوع کریں گے
تحریک انصاف کے سینئر رہنما حماد اظہر نے والد میاں اظہر کی وفات کے بعد پیش آنے والی قانونی صورتحال پر قریبی رفقاء سے مشاورت کے بعد عدالت جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہ چاہتے ہیں کہ ان کی والدہ اس نازک وقت میں تنہا نہ ہوں۔پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر ان کے گھر پہنچے، والد کی وفات پر تعزیت کی، اور قانونی فیصلہ کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ "عدالت ہی واحد راستہ ہے، قانونی جنگ کے سوا کوئی چارہ نہیں۔”
ذرائع کے مطابق حماد اظہر کی جانب سے حفاظتی ضمانت کے لیے وکلا ٹیم تشکیل دی جا چکی ہے، اور پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے پر بھی غور ہو رہا ہے۔تعزیت کرنے والوں میں وفاقی وزیر علی پرویز ملک، شائستہ پرویز ملک، اور خواجہ احمد حسان بھی شامل تھے۔