واشنگٹن: امریکا نے ایران سے مذاکرات پر پاکستان کی ثالثی کی تعریف کردی۔
امریکی وزیر خارجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ملاقات کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کیساتھ تعلقات پرجامع بات چیت ہوئی، دونوں ممالک نے طویل المدتی شراکت داری کےعزم کا اعادہ کیا، اقتصادیات، تجارت، سرمایہ کاری، آئی ٹی اوراے آئی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا، ملاقات میں علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس کا کہنا تھا کہ پاکستانی وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات میں امریکی وزیر خارجہ نے دو طرفہ تجارت، معدنیات اور کان کنی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔ان کا مزید کہنا تھاکہ دونوں رہنماؤں نے دہشت گردی، خصوصاً داعش کے خلاف دو طرفہ تعاون بڑھانے پر بھی بات کی، امریکا پاکستان انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ اگست میں اسلام آباد میں ہوں گے۔