لیہ:اسسٹنٹ کمشنر حارث حمید خان نے ریلوے پھاٹک کے نزدیک تجاوزات کے خلاف آپریشن کی نگرانی کی
لیہ (نیوز رپورٹر) تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر تجاوزات سے پاک پنجاب مہم پر عمل درآمد تیزی سے جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کی ہدایت پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر حارث حمید خان نے ریلوے پھاٹک کے نزدیک تجاوزات کے خلاف آپریشن کی نگرانی کی۔ اس موقع پر غیر قانونی شیڈ، تھڑے و دیگر تجاوزات کو ہٹا دیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر حارث حمید خان نے کہا کہ کارروائی سے قبل دوکانداروں کو رضاکارانہ طور پر تجاوزات ہٹانے کے لئے کہا گیا تھا ٹائم لمٹ گزرنے کے بعد ہدایات پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے واضح احکامات پر تجاوزات کے خلاف آپریشن بلاامتیاز اور مستقل بنیادوں پر جاری رکھا جائے گا۔ اسسٹنٹ کمشنر حارث حمید خان نے کہا کہ شہریوں کو بہترین اور آزادانہ صاف سڑکوں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے. اس موقع پر سب ڈویژنل آفیسر پیرا فہد نور بھی ہمراہ تھے۔

