لیہ:اجلاس میں مجموعی طور پر ایک ہزار 774 درخواستوں کی منظوری دی گئی
لیہ (نیوز رپورٹر) تفصیلات کے مطابق سیکرٹری بناولنٹ فنڈ کمیٹی و ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر احمد ڈوگر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ بینویلنٹ فنڈ بورڈ کے اجلاس کا انعقاد ہوا۔ اجلاس میں 1774 درخواستوں کی منظوری دے دی گئی۔ نان گزٹیڈ ملازمین کی بیوہ گان کی 24 درخواستیں منظوری کے لئے اعلیٰ حکام کو ارسال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ بورڈ نے میرج گرانٹ کے لئے مجموعی طور 1 کروڑ 10لاکھ 55 ہزار روپے، فنرل گرانٹ کے لئے 49 لاکھ روپے، تعلیمی وظائف کی مد میں 2 کروڑ ، 23 لاکھ 39 ہزار روپے جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔ ڈسٹرکٹ بینویلنٹ فنڈ بورڈ کے اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی سے ڈپٹی ڈی او گل شیر، ضلعی دفتر خزانہ سے ڈپٹی ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفیسرجاوید اقبال ودیگرمحکموں کے نمائندگان موجود تھے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر احمد ڈوگر نے کہا کہ بینویلنٹ فنڈ مستحقین کی امانت ہے اور حکومت پنجاب کی ہدایت پر شفافیت اور میرٹ کو برقرار رکھتے ہوئے ان کو امانت فراہم کی جا رہی ہے۔