لیہ:ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کی ہدایت پر ضلع بھر میں بھاری مشینری فیلڈ میں متحرک
لیہ (نیوز رپورٹر) تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن سڑکیں بحال پنجاب خوشحال کے تحت سڑکوں کی حفاظت کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ اس سلسلہ میں حالیہ بارشوں سے سڑکوں کی اطراف میں پڑنے والے گڑھوں میں مٹی بھرنے کا کام جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کی ہدایت پر محکمہ ہائی ویز کی طرف سے بھاری مشینری کے ذریعے گڑھوں کو مٹی سے بھرا جا رہا ہے۔ ایکسیئن روڈز طاہر عزیز نے بتایا کہ بارشوں کے باعث سڑکوں کی تعمیر و مرمت، بحالی اور گڑھوں کو مٹی سے بھرنے کے لئے بھرپور اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ سٹاف اور بھاری مشینری فیلڈ میں متحرک ہے۔ ضلع بھر میں متعدد رین کٹس بھر دئے گئے ہیں اور سلسلہ میں روزانہ کی بنیاد پر کام کیا جا رہا ہے۔