چار لاکھ کیوسک سے زائد پانی کا ریلا گزرنے سے متعدد بستیاں اور مواضعات زیر آب آ گئے، جبکہ تونسہ سپر بند ٹوٹنے کے باعث لوگوں کو محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی کرنا پڑی
دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند ہونے کے باعث لیہ میں درمیانے درجے کا سیلابی ریلا داخل ہو گیا۔ چار لاکھ کیوسک سے زائد پانی کے دباؤ سے تونسہ سپر بند ٹوٹ گیا، جس کے نتیجے میں کئی دیہات زیر آب آ گئے۔ متاثرہ علاقوں سے لوگ اپنا سامان چھوڑ کر محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی کر رہے ہیں۔ سیلاب نے کھڑی فصلیں، جن میں چاول، گنا، کپاس اور تلی شامل ہیں، مکمل طور پر تباہ کر دیں۔ ضلعی انتظامیہ نے فوری اقدامات کرتے ہوئے ہیوی مشینری بند کی دوبارہ تعمیر کے لیے روانہ کر دی ہے۔ ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کر کے امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا