لیہ:ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کا نوٹس، انکوائری رپورٹ مسترد، نئی رپورٹ محکمہ صحت کو ارسال
لیہ (نیوز رپورٹر) تفصیلات کے مطابق تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال فتح پور کے باہر بچے کی پیدائش کے کیس کا معاملہ۔ ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار نے انکوائری رپورٹ مسترد کرتے ہوئے معاملہ کا از خود نوٹس لینے کا فیصلہ کیا اور کیس کی انکوائری کی۔ ڈپٹی کمشنر نے کیس کی مکمل سماعت کرتے ہوئے غفلت کی مرتکب کنسلٹنٹ گائنا کالوجسٹ اور وومن میڈیکل آفیسر کو ضلع لیہ میں خدمات سے روکتے ہوئے محکمہ ہیلتھ اینڈ پاپولیشن کو پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی جبکہ ایم ایس کو ناقص ایڈمنسٹریشن پر عہدے سے ہٹانے کی شفارش کی ہے۔ رپورٹ محکمہ صحت کو ارسال کر دی گئی ہے۔