لاہور:ڈی جی آئی ایس پی آر نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں طلبا و طالبات کے ساتھ خصوصی نشست میں بھارت کے آپریشن سندور کی ناکامی اور آپریشن بنیان مرصوص کی فتح کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی۔
انہوں نے نوجوانوں کے جذبے اور حب الوطنی کو سراہا اور طلبا کو معاشرتی و قومی امور پر سوالات کرنے کا موقع دیا۔نشست کے آخر میں طلبا نے پاک فوج کے لیے ملی نغمہ پیش کیا جسے حاضرین نے خوب سراہا۔ طلبا نے مستقبل میں بھی ایسی نشستوں کی خواہش ظاہر کی۔