Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

ہم امن پسند قوم ہیں کسی ملک سے جارحیت نہیں چاہتے، اسحاق ڈار

Web Desk by Web Desk
جولائی 27, 2025
in بین الاقوامی, پاکستان
0

واشنگٹن :پاکستان کے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کے چین کے ساتھ تعلقات انتہائی مضبوط ہیں اور دونوں ممالک "آئرن برادر” ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ بھی بہترین تعلقات چاہتا ہے اور صدر ٹرمپ کے پاکستان کے دورے کا خیرمقدم کیا جائے گا۔ اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ اگر امریکہ کشمیر تنازعہ کے حل کے لیے ثالثی کرے تو پاکستان بھارت سے مذاکرات کے لیے تیار ہے۔العربیہ ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں اسحاق ڈار نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اور کسی بھی ملک سے جارحیت کی خواہش نہیں رکھتا، مگر ان کے مطابق، "تالی ایک ہاتھ سے نہیں بجتی”۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے تاکہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن قائم ہو سکے۔

نائب وزیراعظم نے پاکستان کے سعودی عرب، یو اے ای اور قطر کے ساتھ انتہائی دوستانہ تعلقات کو بھی سراہا اور ایران اسرائیل تنازعہ کے حل کے لیے پاکستان کی سفارتی حمایت کا اعادہ کیا۔ اس کے علاوہ، اسحاق ڈار نے فلسطین کے دو ریاستی حل کو خطے میں امن کا واحد راستہ قرار دیا اور کہا کہ پاکستان عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے حل کے لیے او آئی سی اور اقوام متحدہ جیسے فورمز سے عملی اقدامات کی توقع رکھتا ہے۔

اسحاق ڈار نے فرانس اور سعودی عرب کے زیر اہتمام فلسطین کے دو ریاستی حل سے متعلق ہونے والی کانفرنس کو پاکستان کی مکمل حمایت کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ فلسطین کو تسلیم کرنے والے ممالک کی تعداد بڑھنی چاہیے۔ان کے مطابق، مسئلہ کشمیر کا حل نہ صرف جنوبی ایشیا کے لیے بلکہ عالمی امن کے لیے بھی ضروری ہے، اور اگر اس مسئلے کا حل نکلے تو خطے میں بے پناہ معاشی امکانات کھل سکتے ہیں۔

Previous Post

ایشیا کپ کب ہوگا،اعلان کر دیا گیا

Next Post

چکوال : موٹر وے ایم 2 پر بس کھائی میں گرنے سے 8 افراد جاں بحق

Next Post
چکوال : موٹر وے ایم 2 پر بس کھائی میں گرنے سے 8 افراد جاں بحق

چکوال : موٹر وے ایم 2 پر بس کھائی میں گرنے سے 8 افراد جاں بحق

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم