چکوال : موٹر وے ایم 2 پر ڈھوک سیال کے قریب مسافر بس کھائی میں گرنے سے 8 افراد جان بحق اور 18 زخمی ہو گئے۔
بس اسلام آباد سے لاہور جا رہی تھی۔ ریسکیو حکام نے جاں بحق اور زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں منتقل کر دیا ہے۔
دوسری جانب جامشورہ کے قریب نوری آباد میں مسافر بس اور ٹرک کے تصادم سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہوئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں ٹرک ڈرائیور اور بس کا ہیلپر شامل ہیں۔ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔پولیس اور ریسکیو ٹیمیں حادثات کی تحقیقات کر رہی ہیں۔

