Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

ہم چین کے بہت قریب، امریکا کے ساتھ بھی بہترین تعلقات رکھنا چاہتے ہیں،نائب وزیراعظم

Web Desk by Web Desk
جولائی 27, 2025
in بین الاقوامی, پاکستان
0
ہم چین کے بہت قریب، امریکا کے ساتھ بھی بہترین تعلقات رکھنا چاہتے ہیں،نائب وزیراعظم

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہم چین کے بہت قریب ہیں، ہمارے تعلقات بہت اچھے ہیں،ہم آئرن برادر ہیں۔ ہم امریکا کے ساتھ بھی بہترین تعلقات رکھنا چاہتے ہیں۔

العربیہ ٹی وی کو انٹرویو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ ہم صدر ٹرمپ کے پاکستان کے دورے کا خیرمقدم کریں گے، امریکا ثالثی کرے تو پاکستان بھارت سے مذاکرات کےلیے تیار ہے۔نائب وزیراعظم نے کہا کہ ہم ایک امن پسند قوم ہیں، کسی ملک سے کوئی جارحیت نہیں چاہتے مگر تالی ایک ہاتھ سے نہیں بجتی، ہم اکیلے کچھ نہیں کر سکتے، مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب، یو اے ای، قطر کے ساتھ تعلقات انتہائی دوستانہ ہیں، ایران اسرائیل تنازع پر پاکستان نے سفارتی حل کی بھرپور حمایت کی۔اسحاق ڈار نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اور فلسطین کا حل ناگزیر ہے، دو ریاستی حل ہی فلسطین میں امن کا راستہ ہے۔ مسئلہ کشمیر حل ہوجائے تو خطےمیں بے پناہ معاشی امکانات موجود ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تنازعات کے حل کیلئے اوآئی سی اور اقوام متحدہ کو عملی اقدامات کرنے ہوں گے۔ فرانس سعودی عرب کانفرنس کو پاکستان کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ فلسطین کے دو ریاستی حل سے متعلق کانفرنس 28 اور29 جولائی کو نیویارک میں ہوگی، فلسطین کو تسلیم کرنے والے ممالک کی تعداد بڑھنی چاہیں۔

Previous Post

اسرائیلی فوج نے غزہ تک امداد لیجانے والی کشتی ‘حنظلہ’ پر قبضہ کرلیا

Next Post

شمالی اور جنوبی وزیرستان میں دوسرے روز بھی کرفیو نافذ

Next Post
شمالی اور جنوبی وزیرستان میں دوسرے روز بھی کرفیو نافذ

شمالی اور جنوبی وزیرستان میں دوسرے روز بھی کرفیو نافذ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم