خیبرپختونخوا کے قبائلی اضلاع شمالی اور جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں آج دوسرے روز بھی کرفیو نافذ ہے۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ صبح 5 بجے سے شام 7 بجے تک سڑکوں پر کسی بھی قسم کی نقل و حرکت پر پابندی ہے، عوام کرفیو کے دوران سرکوں سے دور رہیں۔
رپورٹ کے مطابق میران شاہ سمیت ضلع شمالی وزیرستان میں آج دوسرے روز بھی کرفیو نافذ ہے۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ کرفیو صبح 5 تا شام 7 بجے نافذ العمل رہے گا۔انتظامیہ کے مطابق جنوبی وزیرستان اپر اور لوئر کے زیادہ تر علاقوں میں بھی کرفیو نافذ کے، کرفیو کے دوران عوام کو سڑکوں سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے. سرکاری ذرائع کے مطابق صرف سیکیورٹی فورسز سڑکوں پر نقل و حمل کریں گی، ایمرجنسی کی صورت میں ضلعی انتظامیہ سے اجازت لینی ہوگی۔