ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 49 رنز سے شکست دے دی۔
لیڈز میں کھیلے گئے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے میچ میں پاکستان چیمپئنز نے 4 وکٹ پر 200 رنز بنائے، کامران اکمل نے 62 گیندوں پر 113 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 13 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔جواب میں ویسٹ انڈیز چیمپئنز کی ٹیم 7 وکٹ پر 151 رنز بناسکی، پاکستان کی طرف سے رومان رئیس نے صرف 4 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، یہ ایونٹ میں پاکستان چیمپئنز کی تیسری کامیابی ہے۔