پاکستان کے عبدالرافع پراچہ نے انٹرنیشنل بیالوجی اولمپیاڈ میں گولڈ میڈل حاصل کرلیا، پاکستانی ٹیم کی قیادت ڈاکٹر اسماء عمران اور ڈاکٹر اسماء رحمان نے کی۔
ترجمان اٹامک انرجی کمیشن کے مطابق 35ویں انٹرنیشنل بیالوجی اولمپیاڈ کا انعقاد فلپائن میں 20 یس جولائی سے ہوا، پاکستان کے عبدالرافع پراچہ نے گولڈ میڈل حاصل کیا، پاکستان کی ٹیم کی قیادت ڈاکٹر اسماء عمران اور ڈاکٹر اسماء رحمان نے کی۔
انٹرنیشنل بیالوجی اولمپیاڈ میں مس آیان اسلم نے آنرایبل مینشن کا اعزاز حاصل کیا، انٹرنیشنل اولمپیاڈ میں سعدیہ ذوالفقار اور عروج فاطمہ نے بھی پاکستان کی نمائندگی کی۔پاکستان کے دانیال شہزاد حامد نے فرانس میں 55ویں انٹرنیشنل فزکس اولمپیاڈ میں کانسی کا تمغہ جیتا۔ترجمان پی اے ای سی کے مطابق محمد بلال نے انٹرنیشنل فزکس اولمپیاڈ میں اعزازی سند حاصل کی، جبکہ ایمان فاطمہ کو تھیلس سولیڈیریٹی سے نوازا گیا۔