پنجاب حکومت نے بڑے نجی اسپتالوں کو مریضوں کی اموات کی وجوہات بتانا لازمی قرار دے دیا۔ فیصلے کا اطلاق 50 سے زائد بستروں والے نجی اسپتالوں پر ہوگا۔
اسپتالوں میں مریضوں کی اموات کی وجوہات جاننے کےلیے پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے۔ 50 سے زائد بستروں والے نجی اسپتالوں کو مریضوں کی اموات کی وجوہات بتانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔نجی اسپتالوں کو اموات کا آڈٹ کرنے کیلیے کمیٹیاں تشکیل دینے کا حکم دے دیا گیا۔ نجی اسپتال ریکارڈ پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کو دینے کے پابند ہوں گے۔نجی اسپتال یکم اگست سے آن لائن پورٹل پر اموات کا ڈیٹا شئیر کریں گے۔ پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے مطابق اموات کی وجوہات کاڈیٹانہ دینے والے اسپتالوں کیخلاف قانونی کارروائی ہوگی۔