Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

لیجنڈز لیگ:گرین شرٹس کیخلاف کھیلنے سے انکاری بھارت کو سیمی فائنل میں پھر پاکستان کا سامنا

Web Desk by Web Desk
جولائی 30, 2025
in کھیل
0
لیجنڈز لیگ:گرین شرٹس کیخلاف کھیلنے سے انکاری بھارت کو سیمی فائنل میں پھر پاکستان کا سامنا

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2025 کے پہلے مرحلے میں گرین شرٹس کے خلاف کھیلنے سے انکار کرنے والی بھارتی لیجنڈز کی ٹیم کا اب ایونٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان سے ٹاکرا ہوگا۔

منگل کو انگلینڈ میں جاری ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے اہم میچ میں بھارتی چیمپئنز نے ویسٹ انڈیز چیمپئنز کو شکست دے کر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ویسٹ انڈیز نے پہلے کھیلتے ہوئے بھارتی لیجنڈز کو مقررہ 20 اوورز میں 145 رنز کا ہدف دیا۔اہم بات یہ تھی کہ بھارت کو یہ ہدف 14.1 اوورز کے اندر مکمل کرنا ضروری تھا تاکہ بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر وہ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر سکے۔

تاہم بھارت نے اسٹورٹ بنی کی شاندار نصف سنچری کی بدولت ہدف 13.2 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا اور ساتھ ہی سیمی فائنل میں پہنچنے والی چوتھی اور آخری ٹیم بن گئی۔اس سے قبل منگل کے روز ہی پاکستان چیمپئنز نے آسٹریلیا چیمپئنز کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ آسٹریلیا اور جنوبی افریقا پہلے ہی سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرچکے تھے۔

بھارت کی جیت کے بعد سیمی فائنل کی لائن اپ مکمل ہوگئی۔

اب ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں پوائنٹس ٹیبل کی ٹاپ ٹیم پاکستان اور ٹیبل پر چوتھے نمبر پر موجود بھارت 31 جولائی کو آمنے سامنے آئیں گے۔ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل اسی روز جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کے درمیان ہوگا۔واضح رہے کہ اس سے قبل ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2025 کے پہلے مرحلے میں پاک بھارت ٹاکرا منسوخ کر دیا گیا تھا۔

بھارتی کھلاڑیوں نے پاکستان کے خلاف میچ کھیلنے سے انکار کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق مطالبہ کیا گیا کہ شاہد آفریدی کو پلیئنگ الیون کا حصہ نہ بنایا جائے، بھارتی کرکٹر شیکھر دھون، یوسف پٹھان، عرفان پٹھان اور ہربجھن سنگھ نے پاکستان کے خلاف میچ کھیلنے کی مخالفت کی تھی۔جس کے بعد ٹورنامنٹ کے منتظمین کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا اور پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کو منسوخ کرنے پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔تاہم اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا بھارتی کھلاڑی ایونٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ کرتے ہیں یا ایک بار پھر گرین شرٹس کے خلاف کھیلنے سے انکار کردیتے ہیں۔

Previous Post

روس کے مشرقی ساحل کے قریب 8.8 شدت کا خطرناک زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری

Next Post

اولمپکس 2028: مینز کرکٹ ٹیموں کے کوالیفائی کرنے کا طریقہ طے، پاکستان اور نیوزی لینڈ ناخوش

Next Post
اولمپکس 2028: مینز کرکٹ ٹیموں کے کوالیفائی کرنے کا طریقہ طے، پاکستان اور نیوزی لینڈ ناخوش

اولمپکس 2028: مینز کرکٹ ٹیموں کے کوالیفائی کرنے کا طریقہ طے، پاکستان اور نیوزی لینڈ ناخوش

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • سیلاب کی تباہ کاریاں : پنجاب و سندھ کے درجنوں علاقے زیرِ آب، سینکڑوں بستیاں متاثر
  • امریکہ کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہوچکی ، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار، امریکی جریدے کی تازہ رپورٹ
  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم