Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

اولمپکس 2028: مینز کرکٹ ٹیموں کے کوالیفائی کرنے کا طریقہ طے، پاکستان اور نیوزی لینڈ ناخوش

Web Desk by Web Desk
جولائی 30, 2025
in کھیل
0
اولمپکس 2028: مینز کرکٹ ٹیموں کے کوالیفائی کرنے کا طریقہ طے، پاکستان اور نیوزی لینڈ ناخوش

لاس اینجلس اولمپکس 2028 میں کرکٹ کے فیصلوں کے تحت آئی سی سی نے مینز کرکٹ ٹیموں کے کوالیفائی کرنے کا طریقہ طے کر لیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق آئی سی سی اولمپکس کے لیے ریجنل کوالیفائنگ فارمولا استعمال کرے گا، ایشیا، اوشنیا، افریقا اور یورپ ریجن سے ٹاپ رینک ٹیم کے براہ راست کوالیفائی کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق امریکا میزبان کی حیثیت سے اولمپکس میں شرکت کرے گا ، چھٹی ٹیم کے کوالیفائی کرنے کا طریقہ کار ابھی طے کرنا باقی ہے، آئی سی سی کے اس فارمیٹ سے نیوزی لینڈ اور پاکستان کرکٹ بورڈ ناخوش ہیں۔

ریجنل ٹاپ ٹیموں کے فیصلے پر پاکستان اور نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈز نے تنقید کی، اس فارمولے کے تحت پاکستان ٹیم کا اولمپک میں براہ راست پہنچنا مشکل ہو جائے گا، پاکستان کی اس وقت آئی سی سی رینکنگ آٹھویں جب کہ بھارت کی پہلی ہے، ایشیا میں بھارت ٹاپ رینک ہونے کی وجہ سے براہ راست اولمپک میں کوالیفائی کرے گا۔اوشنیا ریجن سے نیوزی لینڈ ٹیم عالمی رینکنگ میں چوتھے نمبر پر ہونے کے باوجود اولمپک میں کوالیفائی نہیں کرسکے گی،عالمی رینکنگ کی نمبر 2 ٹیم آسٹریلیا اوشنیا ریجن سے کوالیفائی کرے گا۔

امریکا میزبان ہونے کے ناطے رینکنگ میں 17 ویں نمبر پر ہونے کے باوجود کوالیفائی کرے گا اور یورپ سے گریٹ بریٹن کی ٹیم کوالیفائی کرے گی۔انگلینڈاینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی گریٹ بریٹن کی ٹیم کی تشکیل کے لیے اسکاٹ لینڈ اور کرکٹ آئرلینڈ کے ساتھ بات چیت کا عمل شروع ہوچکا ہے۔ 128 سال بعد اولمپکس میں واپسی کرنے والے کرکٹ میں مینز اور ویمنز کی 6،6 ٹیمیں شرکت کریں گی، ویمنز ٹیموں کی کوالیفکیشن کا فیصلہ اگلے سال ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ہوگا۔برطانوی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے آئی سی سی کے ریجنل کوالیفائنگ فارمیٹ کی حمایت کی ہے۔

Previous Post

لیجنڈز لیگ:گرین شرٹس کیخلاف کھیلنے سے انکاری بھارت کو سیمی فائنل میں پھر پاکستان کا سامنا

Next Post

چینی کی قیمتوں کی سختی سے مانیٹرنگ ہورہی ہے، ایک دو روز میں قیمتیں نیچے آجائیں گی: کوآرڈینیٹر وزیراعظم

Next Post
چینی کی قیمتوں کی سختی سے مانیٹرنگ ہورہی ہے، ایک دو روز میں قیمتیں نیچے آجائیں گی: کوآرڈینیٹر وزیراعظم

چینی کی قیمتوں کی سختی سے مانیٹرنگ ہورہی ہے، ایک دو روز میں قیمتیں نیچے آجائیں گی: کوآرڈینیٹر وزیراعظم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری
  • ‘کوئی فلسطینی ریاست نہیں بنے گی’، نیتن یاہو نے مغربی کنارے میں آبادکاری کے توسیعی منصوبے پر دستخط کردیے
  • جلالپور پیر والا: نجی کشتی ڈوبنے کے واقعے میں مزید 2 لاشیں برآمد، درخت پر پناہ لینے والے 2 افراد ریسکیو

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم