Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

چینی کی قیمتوں کی سختی سے مانیٹرنگ ہورہی ہے، ایک دو روز میں قیمتیں نیچے آجائیں گی: کوآرڈینیٹر وزیراعظم

Web Desk by Web Desk
جولائی 30, 2025
in تجارت
0
چینی کی قیمتوں کی سختی سے مانیٹرنگ ہورہی ہے، ایک دو روز میں قیمتیں نیچے آجائیں گی: کوآرڈینیٹر وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل نے کہا ہےکہ چینی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی سختی سے مانیٹرنگ ہو رہی ہے اور امید ہے کہ ایک دو روز میں چینی کی قیمتیں نیچے آ جائیں گی۔

وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل کا کہنا تھا چینی کی حالیہ قیمتوں میں اضافے کی وجہ ایکسپورٹ کو قرار دیا جا رہا ہے تو اس میں یہ چیز سمجھنا ضروری ہے کہ چینی کے پچھلے سیزن میں پروڈکشن 6.8 ملین ٹن کے قریب تھی، جو کہ کافی تھی مقامی استعمال کے لیے اور آپ کے پاس ایک بڑا سرپلس تھا جس کی بنیاد پر ایکسپورٹ کی اجازت تھی۔چینی کی پروڈکشن 5.8 ملین ٹن رہی جو کہ پروجیکشن سے ایک ملین ٹن کم تھی جس کی بڑی وجہ موسمیاتی تبدیلی ہے۔

رانا احسان افضل نے بتایا کہ جب وزیراعظم شہباز شریف کو معاملے کا علم ہوا تو انہوں نے فوری طور پر چینی کی ایکسپورٹ کو روکنے کا کہا لیکن اس وقت تک بہت دیر ہو چکی تھی۔ان کا کہنا تھا جب چینی کی ایکسپورٹ کی اجازت دی گئی تو اس وقت اضافی چینی موجود تھی جس کے بعد 5 لاکھ ٹن اضافی بفر رکھنے کے بعد چینی کی ایکسپورٹ کی اجازت دی گئی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے وفاقی وزیر اویس لغاری کی زیر صدارت ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو اس حوالے سے ایک پوری رپورٹ تیار کر کے پیش کریں گے تاکہ یہ ایشو دوبارہ نہ کھڑا ہو۔

وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل کا کہنا تھا چینی قیمتوں کی مانیٹرنگ ہورہی ہے، ڈی سیز اور مقامی انتظامیہ کی ڈیوٹیز لگا دی گئی ہیں، ایک آدھ دن میں چینی کی قیمتیں کنٹرول میں آجائیں گی، امید ہے کہ حکومتی اقدامات سے چینی کی قیمتوں پر عمل درآمد ہو گا اور اس کی سپلائی بھی معمول پر آجائے گی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں یہ انکشاف سامنے آیا تھا کہ چینی بحران کے باعث شوگر مافیا نے 300 ارب روپے کمائے۔

Previous Post

اولمپکس 2028: مینز کرکٹ ٹیموں کے کوالیفائی کرنے کا طریقہ طے، پاکستان اور نیوزی لینڈ ناخوش

Next Post

پنجاب میں مزید شدید بارشوں کا الرٹ جاری، 3 شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ

Next Post
جڑواں شہروں اورمری میں شدید بارشیں ، برساتی پانی گھروں میں داخل ، رین ایمرجنسی نافذ

پنجاب میں مزید شدید بارشوں کا الرٹ جاری، 3 شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • لیہ:ڈھکی کھجور اور چھوہارے کا ابھرتا ہوا مرکز، یو بی فارم عالمی ایوارڈ کی دوڑ میں شامل
  • لکی مروت میں دہشتگردوں نے نیشنل بینک کو لوٹ لیا
  • سکیورٹی فورسز کی پختونخوا میں کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 19 خوارج ہلاک
  • کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟
  • بیرسٹر گوہر کے پاس عمران خان کے لئےسیاسی صورتحال بدلنے کی صلاحیت موجود,پارٹی ذرائع

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم