کیلیفورنیا : امریکی ریاست کیلیفورنیا میں جدید ترین لڑاکا طیارہ ایف-35 ایک تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہو گیا، تاہم خوش قسمتی سے پائلٹ بحفاظت طیارے سے نکلنے میں کامیاب رہا۔
امریکی بحریہ کے مطابق حادثہ نیول ایئر اسٹیشن لیمر کے قریب پیش آیا۔ پائلٹ نے فوری ردعمل دیتے ہوئے مہارت سے خود کو طیارے سے باہر نکالا اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ حادثے کے بعد ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور پائلٹ کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔فی الحال حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی اور حکام نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔واضح رہے کہ ایف-35 دنیا کے سب سے جدید پانچویں جنریشن کے لڑاکا طیاروں میں شمار ہوتا ہے، جس کی قیمت تقریباً 10 کروڑ ڈالر یعنی 28 ارب پاکستانی روپے ہے۔