Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

خاتون نے طلاق کے لئے 77 ارب روپے کا دعویٰ دائر کر دیا

Web Desk by Web Desk
جولائی 31, 2025
in بین الاقوامی
0
خاتون نے طلاق کے لئے 77 ارب روپے کا دعویٰ دائر کر دیا

ابوظہبی:ابوظہبی میں ایک کیریبین خاتون نے طلاق کیلئے ایک ارب درہم مالیت کا دعویٰ دائر کر دیا جو کہ پاکستانی تقریباً 77 ارب روپے بنتے ہیں۔

ویب سائٹ ’خلیج ٹائمز‘ کے مطابق اگر خاتون اپنا دعویٰ جیتنے میں کامیاب ہو جاتی ہیں تو مذکورہ کیس نہ صرف امارات بلکہ خلیجی خطے کی تاریخ کا سب سے بڑا طلاقی مالی تصفیہ ثابت ہو سکتا ہے۔خاتون کی نمائندگی کرنے والی برطانوی قانونی فرم کے عہدیدار کے مطابق مذکورہ مقدمہ ابوظہبی سول فیملی کورٹ میں زیرِ سماعت ہے، فریقین ایک مسلم کیریبین جوڑا ہے جو طویل عرصے سے متحدہ عرب امارات میں مقیم ہیں اور دونوں کا تعلق انتہائی دولت مند خاندانوں سے ہے۔

خاتون کے وکیل کا کہنا تھا کہ اگرچہ مقدمے کی تفصیلات خفیہ ہیں لیکن جس رقم کا مطالبہ کیا جا رہا ہے وہ فریقین کے مالی حالات کو ظاہر کرتا ہے، مقدمے کی بنیاد اس اصول پر ہے کہ جو چیزیں ایک ساتھ مل کر بنائی گئی ہوں، انہیں منصفانہ طور پر تقسیم کیا جانا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ ابوظہبی سول فیملی کورٹ نہ صرف مالی بلکہ غیر مالی تعاون کو بھی تسلیم کرتی ہے اور ایسے فیصلے دیتی ہے جو جدید شراکت داری کی حقیقی زندگی کی عکاسی کرتے ہیں۔رواں برس مئی میں ابوظہبی سول کورٹ نے ایک غیر ملکی جوڑے کے درمیان ’نو فالٹ‘ (No-Fault) طلاق کا فیصلہ سنایا، جس میں 10 کروڑ درہم سے زائد کا مالی تصفیہ ہوا جو اس وقت خلیجی خطے میں رپورٹ ہونے والا سب سے بڑا طلاقی معاہدہ تھا۔

Previous Post

اسرائیلی فنکاروں اور دانشوروں کا عالمی برادری سے نیتن یاہو حکومت پر سخت پابندیاں لگانے کا مطالبہ

Next Post

جب تک وہیل چیئر پر نہ بیٹھ جاؤں کرکٹ کھیلتا رہوں گا: شعیب ملک

Next Post
جب تک وہیل چیئر پر نہ بیٹھ جاؤں کرکٹ کھیلتا رہوں گا: شعیب ملک

جب تک وہیل چیئر پر نہ بیٹھ جاؤں کرکٹ کھیلتا رہوں گا: شعیب ملک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • امریکا و اسرائیل کے حملے کے بعد ایرانی صدر کا پہلا بیان سامنے آگیا
  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم