Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

سندھ ہائیکورٹ: منشیات برآمدگی کے 30 ملزمان کی ضمانت منظور

Web Desk by Web Desk
جولائی 31, 2025
in پاکستان
0
سندھ ہائیکورٹ: منشیات برآمدگی کے 30 ملزمان کی ضمانت منظور

کراچی:سندھ ہائیکورٹ نے منشیات برآمدگی کے الزام میں گرفتار 30 سے زائد ملزمان کی مختلف مقدمات میں ضمانت منظورکرلی۔

عدالت عالیہ کے مطابق ملزمان کو چرس، گانجا، آئس اور دیگر منشیات کے جرم میں پولیس نے الگ الگ مقدمات میں گرفتار کیا تھا، ملزمان کو 25 ہزار سے 2 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا گیا۔جسٹس ذوالفقار علی سانگی نے ریمارکس دیے کہ تفتیشی کی حالت دیکھ کر اور منشیات برآمدگی کیس میں ہم نے آئی جی سندھ کو بھی بلایا تھا، اتنے سارے کیسز میں ملزمان کی ضمانتیں منظورکی ہیں، ایک کیس میں بھی کسی نے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کرنے کا نہیں بولا۔
دوران سماعت وکیل جاوید چھتاری نے کہا کہ میں اگربول بھی دوں گا تو بھی درخواست ضمانت مسترد کرنے کا آپ کا مزاج نہیں ہے۔

پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ ملزم عمران قریشی کوتھانہ اجمیر نگری کے علاقے سے گرفتارکرکے 50 گرام چرس برآمد کی گئی تھی، ملزم انیس کو تھانہ ڈیفنس کے علاقے سے گرفتار کیا گیا تھا اور 50 گرام منشیات برآمد کی گئی تھی، ملزم آدم خان کو تھانہ پریڈی کے علاقے سے گرفتار کیا تھا اور 35 گرام منشیات برآمد کی گئی تھی۔عدالت عالیہ کو پولیس نے آگاہ کیا کہ ملزم رمیز کو مومن آباد کے علاقے سے گرفتار کیا گیا تھا، 50 چرس آمد کی گئی تھی، ملزم اسلام اور ریاض کو اجمیر نگری کے علاقے سے گرفتار کیا گیا تھا، 68 اور 16 گرام آئس برآمد کی گئی تھی،۔فاضل عدالت نے کہا کہ ریکارڈ کے مطابق ملزمان کسی اور مقدمے میں پولیس کو مطلوب نہیں ہیں، کچھ کیسز میں تو منشیات کی مقدار اتنی کم ہے کہ ملزمان کو سزا ہی صرف چند ماہ کی بنتی ہے۔

Previous Post

کئی بار رشوت کی پیشکشں ٹھکرانے والے پولیس اہلکار کیلئے بڑا انعام

Next Post

پاکستان نے جدید ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ چین سے لانچ کر دیا

Next Post
پاکستان نے جدید ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ چین سے لانچ کر دیا

پاکستان نے جدید ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ چین سے لانچ کر دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم