Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

پاکستان نے جدید ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ چین سے لانچ کر دیا

Web Desk by Web Desk
جولائی 31, 2025
in پاکستان
0
پاکستان نے جدید ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ چین سے لانچ کر دیا

کراچی: پاکستان کا ہر میدان میں کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان کی جانب سے ریمو سینسنگ سیٹلائٹ لانچ کر دیا گیا۔

پاکستانی سیٹلائٹ کی لانچنگ چین کے ژچانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے ہوئی، سیٹلائٹ پروگرام سے پاکستان کے زمینی مشاہدے کی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ ہو گا، فصلوں کی پیداوار، انفراسٹرکچر اور آبادی کی نگرانی ممکن ہوسکے گی۔سیٹلائٹ سیلاب، زلزلے کی بھی نگرانی کرے گا، گلیشیئرز اور جنگلات کی نگرانی سے آفات سے بچنے کے اقدامات ممکن ہوسکیں گے، سیٹلائٹ سی پیک اور قومی منصوبوں کو جغرافیائی ڈیٹا سے معاونت فراہم کرے گا۔

ترجمان سپارکو کے مطابق سیٹلائٹ ماحولیات اور وسائل کے بہتر انتظام میں بھی مدد گار ثابت ہوگا، منصوبہ قومی خلائی پالیسی اور ویژن 2047ء کے مطابق ہے۔دوسری جانب پاکستان کے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کی کامیاب لانچنگ پر وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیٹلائٹ آج سپارکو کی جانب سے چین میں کامیابی کے ساتھ خلا میں بھیجا گیا اور وہ بحفاظت اپنے مدار میں پہنچ چکا ہے۔

وزیر منصوبہ بندی نے اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کے خلائی پروگرام میں ایک اور سنگ میل ہے، پوری قوم، سپارکو ٹیم، انجینئرز، سائنس دانوں اور چین کے بھرپور تعاون کے ہم تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کا وژن ہے کہ ملک کو دوبارہ خلائی ٹیکنالوجی میں قائدانہ کردار دلایا جائے، اگلے سال چین کی مدد سے ایک پاکستانی خلاباز کو خلا میں بھیجنے کا منصوبہ تیار ہے جو ملک کے لیے ایک نئی تاریخ رقم کرے گا۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ حکومت کا ہدف ہے کہ 2035 تک پاکستان کے چاند پر پہنچنے کے مشن کو بھی کامیابی سے مکمل کیا جائے، ملک کو ترقی کی دوڑ میں آگے لانے کے لیے سپیس ٹیکنالوجی جیسے شعبے میں خود انحصاری ناگزیر ہے۔

Previous Post

سندھ ہائیکورٹ: منشیات برآمدگی کے 30 ملزمان کی ضمانت منظور

Next Post

لیہ:ضلعی انتظامیہ غیر قانونی پیٹرول پمپس اور آئل ایجنسیوں کے خلاف سرگرم

Next Post
لیہ:ضلعی انتظامیہ غیر قانونی پیٹرول پمپس اور آئل ایجنسیوں کے خلاف سرگرم

لیہ:ضلعی انتظامیہ غیر قانونی پیٹرول پمپس اور آئل ایجنسیوں کے خلاف سرگرم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • لیہ:ڈھکی کھجور اور چھوہارے کا ابھرتا ہوا مرکز، یو بی فارم عالمی ایوارڈ کی دوڑ میں شامل
  • لکی مروت میں دہشتگردوں نے نیشنل بینک کو لوٹ لیا
  • سکیورٹی فورسز کی پختونخوا میں کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 19 خوارج ہلاک
  • کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟
  • بیرسٹر گوہر کے پاس عمران خان کے لئےسیاسی صورتحال بدلنے کی صلاحیت موجود,پارٹی ذرائع

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم