اسلام آباد میں امریکی سفارتخانہ نےردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان پر عائد ٹیرف میں واضح کمی پاک امریکا انتظامیہ کی مشترکہ کامیابی ہے۔
سوشل میڈیا پرجاری امریکی سفارتخانے کے بیان میں کہاگیا کہ تجارتی معاہدہ اورپاکستان کے ٹیرف میں کمی اس عزم کا ثبوت ہےکہ دونوں ملک شراکت داری کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں، یہ اشتراک دونوں ممالک کی باہمی خوشحالی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔
دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ کاکہنا ہےکہ امید ہےٹیرف معاہدہ امریکی منڈی میں پاکستان کیلئے مواقع کا ایک نیا در کھولے گا، ٹیرف کی شرح پاکستان کی برآمدی صلاحیت کو تقویت دے گی۔