Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کو عہدے سے ہٹانے کی سزا معطل

Web Desk by Web Desk
اگست 1, 2025
in پاکستان
0
سی ای او کے الیکٹرک پرخاتون کو ذہنی و جنسی ہراساں کرانے کا الزام ثابت مونس علوی کو نوکری سے برطرف کرنے کا حکم،25 لاکھ جرمانہ عائد

سندھ ہائیکورٹ نے مونس علوی کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ عارضی طور پر معطل کردیا۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرکے 8 اگست کو جواب طلب کرلیا۔

خاتون کو ہراساں کرنے کے کیس میں سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کی سزا معطل کردی گئی، سندھ ہائیکورٹ نے عہدے سے ہٹانے کے فیصلے پر عملدرآمد عارضی طور پر روک دیا۔سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی نے صوبائی محتسب کے فیصلے کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا، عدالت نے استفسار کیا کہ صوبائی محتسب کا قانون کہاں ہے؟، فیصلے میں کیا غلط ہے؟۔

مونس علوی کے وکیل نے بتایا کہ سندھ میں وفاقی قانون لاگو ہوتا ہے، لیکن صوبائی محتسب بنایا ہوا ہے، کے الیکٹرک بین الصوبائی کمپنی ہے، جو کراچی سمیت لسبیلہ حب اور وندر کو بجلی فراہم کرتی ہے۔وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ وفاقی محتسب کو کیس کی سماعت کا اختیار ہے، صوبائی محتسب کو نہیں، مونس علوی کو دی گئی سزا غیرقانونی ہے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ یہ وفاقی محتسب کا کیس ہے؟۔ سندھ ہائیکورٹ نے مونس علوی کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ عارضی طور پر معطل کرکے جرمانے کے 25 لاکھ روپے ناظر سندھ ہائیکورٹ کے پاس جمع کرانے کا حکم دیدیا۔عدالت نے صوبائی محتسب، شکایت کنندہ خاتون سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرکے 8 اگست تک جواب طلب کرلیا۔

Previous Post

امریکی ٹیرف میں کمی پاک امریکا انتظامیہ کی مشترکہ کامیابی قرار

Next Post

جی ایچ کیو میں پیپلز لبریشن آرمی کے 98 ویں یومِ تاسیس کی خصوصی تقریب، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی چینی مسلح افواج کو مبارکباد

Next Post
جی ایچ کیو میں پیپلز لبریشن آرمی کے 98 ویں یومِ تاسیس کی خصوصی تقریب، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی چینی مسلح افواج کو مبارکباد

جی ایچ کیو میں پیپلز لبریشن آرمی کے 98 ویں یومِ تاسیس کی خصوصی تقریب، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی چینی مسلح افواج کو مبارکباد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم