سیالکوٹ: چوری کے الزام پر نوجوان پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق سیالکوٹ کے علاقے فتح گڑھ میں 3 ملزمان نے نوجوان پر موبائل چوری کا الزام لگاتے ہوئے اسے تشدد کا نشانہ بنایا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔پولیس نے بتایا کہ ویڈیو وائرل ہونے کےبعد پولیس کی مدعیت میں 3 ملزمان کے خلاف اغوا اور تشدد کا مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ پولیس دیگر 2 ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔