نیویارک : اقوام متحدہ نے ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ غزہ میں ہر روز اوسطاً 28 فلسطینی بچے مارے جا رہے ہیں۔ اب تک 18 ہزار سے زائد بچے ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ خوراک اور ادویات کی شدید کمی کے باعث لاکھوں افراد کی جانیں خطرے میں ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فضائی امداد کے طور پر پھینکا گیا سامان زمین پر افراتفری، لوٹ مار اور حادثات کا سبب بن رہا ہے، جس کی وجہ سے امداد کے مؤثر پہنچنے میں مشکلات درپیش ہیں۔دوسری جانب، پاکستان نے فلسطین کے لیے 100 ٹن امدادی سامان بھیجنے کا اعلان کیا ہے، جس میں غذائی اشیاء اور ادویات شامل ہیں۔ یہ امداد خصوصی پرواز کے ذریعے اردن پہنچائی جائے گی۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان مظلوم فلسطینیوں کو اشیائے ضرورت بلا روک ٹوک پہنچانے کا خواہاں ہے۔