کراچی : پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر غیر معمولی تیزی دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں ہنڈرڈ انڈیکس نے پہلی بار ایک لاکھ 42 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کی۔ انڈیکس میں ایک دن کے دوران 1100 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے باعث یہ 142,174 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے اہم سنگ میل عبور کیا تھا، جب ہنڈرڈ انڈیکس میں 1644 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا اور انڈیکس 141,034 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔