Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کی 11 اگست تک حفاظتی ضمانت منظور

Web Desk by Web Desk
اگست 7, 2025
in پاکستان
0
پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کی 11 اگست تک حفاظتی ضمانت منظور

پشاور: پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما زرتاج گل کو حفاظتی ضمانت دے دی۔

تحریک انصاف کی رہنما کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر عدالت نے تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے انہیں 11 اگست تک حفاظتی ضمانت دے دی ہے۔عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ زرتاج گل کو 31 جولائی انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلے میں 11 اگست تک گرفتار نہ کیا جائے، پی ٹی آئی رہنما کو اے ٹی سی فیصل آباد نے 10 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

حکم نامے میں کہا گیا کہ وکیل کے مطابق درخواست گزار سزا کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کرنا چاہتی ہیں، انسداد دہشت گردی عدالت نے ان کی غیر موجودگی میں سزا سنائی ہے۔عدالت کے مطابق آئین کے تحت ملزم کو شفاف ٹرائل اور اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، درخواست گزار زر تاج گل نے عدالت کے سامنے سرنڈر کیا ہے، حکم نامہ میں کہا گیا کہ ہم یہ مناسب سمجھتے ہیں کہ لاہور ہائیکورٹ میں اپیل کا موقع دیا جائے۔

حکم نامہ میں مزید کہا گیا کہ انہیں لاہور ہائیکورٹ میں سرنڈر ہونے تک گرفتار نہ کیا جائے، زرتاج گل کو ایک لاکھ اور دو نفری ضمانتی مچلکوں پر حفاظتی ضمانت دی جاتی ہے۔

Previous Post

ملتان میں ٹرین حادثہ، 14گائے اور چرواہا جاں بحق

Next Post

ہمارے ارکان کو کروڑوں کی پیشکش ہوئی، مگر ہم نے انکار کیا:بیرسٹر گوہر

Next Post
ہمارے ارکان کو کروڑوں کی پیشکش ہوئی، مگر ہم نے انکار کیا:بیرسٹر گوہر

ہمارے ارکان کو کروڑوں کی پیشکش ہوئی، مگر ہم نے انکار کیا:بیرسٹر گوہر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • (بلاعنوان)
  • چوک اعظم واپڈا کی واجبات کی بہترین وصولی، تعریفی اسناد سے نوازا گیا
  • کراچی معاشی حب، یہاں جدید عدالتی نظام کا قیام اہم ہے: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی
  • کراچی کے علاقے لانڈھی میں کپڑے کی فیکٹری میں آتشزدگی، 6 افراد زخمی
  • ہمارے ارکان کو کروڑوں کی پیشکش ہوئی، مگر ہم نے انکار کیا:بیرسٹر گوہر

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم