لیہ:ایس ڈی او میاں محمد عباس، ایس ڈی او ملک محمد سلیمان اور ایس ڈی او ساجد حسین دھول کو تعریفی اسناد سے نوازا گیا
لیہ (نیوز رپورٹر) تفصیلات کے مطابق واپڈا واجبات کی بہترین وصولی مقررہ اہداف کو کامیابی سے پورا کرنے اور دیگر صارفین کی خدمات پر گزشتہ روز ایس ای میپکو انجینئر ساجد حسین گوندل سرکل مظفرگڑھ کی جانب سے اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے 3 واپڈا ایس ڈی او افسران کو تعریفی اسناد سے نوازا گیا،ایس ڈی او واپڈا چوک اعظم میاں محمد عباس،ایس ڈی او واپڈا سرکل چوک اعظم سلیم آباد ملک محمد سلیمان،اور ایس ڈی او ساجد حسین دھول نے کارکردگی پر تعریفی اسناد حاصل کیں۔
ایس ڈی او واپڈا آفس چوک اعظم میاں عباس میپکو سب ڈویژن چوک اعظم نے کہا کہ بنیادی مقصد مقامی صارفین کی سہولت کا خیال رکھتے ہوئے واجبات کی بوقت ادائیگی،صارفین کے مؤثر انتظام و انصرام،اور سیفٹی کے منظم پیمانوں پر مبنی اقدامات کو سراہنا تھا جس کے اقدامات کے نتائج واضح طور پر سامنے آئے ہیں گزشتہ ماہ بھر میں گروہ وار نفاذی عمل کو تیز کرتے ہوئے واجبات کی وصولی میں نمایاں اضافہ کیا،اس ضمن میں نا دہندگان سے ریکارڈ رقم وصول کی گئی۔
ایس ڈی او واپڈا سلیم آباد محمد سلیمان میپکو سب ڈویژن چوک اعظم نے بتایا کہ مقامی سطح پر صارفین کے لچکدار اور شفاف طریقہ کار کے فروغ کے لیے مختلف مہمات چلائی گئیں،یہ اقدامات مدتوں سے زیر التواء ریکوری کو فعال بنانے کا باعث بنے اور ادارے کے مالی استحکام میں قابلِ ذکر کردار ادا کیا گیا،واجبات وصولی مقررہ اہداف سے زائد مجموعی رقم کی وصولی سیفٹی اقدامات لائن اسٹاف کے لیے سیفٹی پروگرام، لیکچرز، اور واکس کا انعقاد،انتظامی معیار صارفین کے مسائل کے تیز ازالے اور بہترین کسٹمر سروس فراہم کرنا ہے۔
ایس ڈی او واپڈا ساجد حسین دھول میپکو سب ڈویژن فتح پور نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی ایسے اقدامات کو جاری رکھا جائے گا تاکہ عوام کو بھروسہ مند اور مؤثر بجلی فراہم کی جاسکے جب انتظامی نظم و ضبط، واجبات کی بروقت وصولی، اور عملی سطح پر سیفٹی کے اصولوں کو ہم آہنگ کر دیا جائے تو ادارے کی کارکردگی میں نہ صرف بہتری آتی ہے بلکہ عوام کا اعتماد بھی بحال ہوتا ہے۔