لاہور: پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے پیش رفت، لوکل گورنمنٹ بل 2025 قائمہ کمیٹی برائے بلدیات سے منظور کر لیا گیا ہے۔ بل کے تحت صوبے میں نیا بلدیاتی نظام متعارف کروایا جائے گا، جس کے تحت نئی حلقہ بندیاں کی جائیں گی۔
ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب رواں سال دسمبر میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی خواہاں ہے، جس کے لیے تیاریاں جاری ہیں۔ حلقہ بندیوں کے عمل میں ضلعی انتظامیہ اور الیکشن کمیشن کے درمیان قریبی رابطہ رکھا جائے گا اور ڈپٹی کمشنرز اس حوالے سے الیکشن کمیشن سے کوآرڈینیشن کریں گے۔نئے نظام کے تحت یونین کونسل، تحصیل کونسل اور ٹاؤن کونسل کا قیام عمل میں آئے گا، جو مقامی سطح پر عوامی مسائل کے حل کے لیے مؤثر کردار ادا کریں گے۔ نیا نظام عوام کے زیادہ قریب اور بااختیار ہوگا، جس سے بلدیاتی ادارے حقیقی معنوں میں فعال ہو سکیں گے۔