لاہور: ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز آف پاکستان (ایپ سپ) کے زیر اہتمام "اکیڈمک ایکسیلنس ایوارڈ 2025” کی تقریب لاہور میں منعقدہ تقریب میں ملک بھر کی نامور جامعات کے وائس چانسلرز، ریکٹرز اور تعلیمی رہنما شرکت کررہے ہیں
چیئرمین ایپ سپ پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبد الرحمان،نئی بات میڈیا گروپ کے سی او او فواد احمد، ایگزیکٹو ڈائریکٹر نصراللہ ملک، ریکٹر سپیرئیر یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر سمیرا رحمان،قائداعظم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر (ستارہ امتیاز)، جامعہ پنجاب کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی (ستارہ امتیاز، تمغہ امتیاز)، کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر ساجد قمر اور بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد کے ریکٹر وائس ایڈمرل (ر) آصف خالق (ہلال امتیاز ملٹری) و دیگر پہنچ چکے ہیں۔اکیڈمک ایکسیلنس ایوارڈ کی یہ تقریب پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ اور معیاری تدریسی خدمات کے اعتراف کے طور پر منعقد کی جارہی ہے۔