سندھ بھر میں 15 اگست کو تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
محکمہ تعلیم سندھ نےچہلم امام حسینؓ کے موقع پر سرکاری ونجی اسکولز میں 15 اگست کو تعطیل کا اعلان کیا ہے،محکمہ تعلیم سندھ نےتعطیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔اس کےعلاوہ شاہ عبدالطیف بھٹائی کےعرس کےموقع پرکل سندھ بھرمیں عام تعطیل ہوگی،نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ حکومت کے دفاتر،تعلیمی ادارے 9 اگست کو بندرہیں گے