واشنگٹن :امریکی جریدے بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دی گئی ملاقات کی دعوت اس لیے مسترد کر دی کہ وہ پاکستانی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات سے بچنا چاہتے تھے۔
رپورٹ کے مطابق 17 جون کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے درمیان 45 منٹ کی ٹیلی فونک گفتگو ہوئی، جو دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوئی۔ اس گفتگو کے بعد امریکا اور بھارت کے تعلقات میں تلخی آئی اور ٹرمپ نے بھارتی معیشت کو “مردہ” قرار دیا۔مزید برآں، امریکی صدر نے بھارتی مصنوعات پر 50 فیصد ٹیرف عائد کیا، جس سے دونوں ممالک کے تعلقات میں کشیدگی مزید بڑھ گئی۔
بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق، روسی صدر پیوٹن نے امارات میں صدر ٹرمپ سے ملاقات کا عندیہ دیاہے