اسلام آباد: کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد میں بین الاقوامی صنعتی نمائش منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
یہ نمائش اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے تعاون سے منعقد کی جائے گی، جہاں مختلف ممالک کی کمپنیاں اور کاروباری ادارے اپنے اسٹالز کے ذریعے مصنوعات پیش کریں گے۔نمائش میں چین، ترکی، ایران، آذربائیجان، تاجکستان، ازبکستان، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک کی شرکت متوقع ہے، جہاں غیر ملکی مصنوعات کو متعارف کرایا جائے گا۔
اس موقع پر مختلف ممالک اور پاکستان کے درمیان تجارتی مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے، جس سے دونوں طرفہ تجارت کو فروغ ملنے کی توقع ہے۔یہ انٹرنیشنل صنعتی نمائش نہ صرف تجارتی روابط کو مضبوط کرے گی بلکہ پاکستان کی معیشت میں بھی اضافے کا باعث بنے گی۔