Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

بی جے پی دہشتگردی کرکے الزام مسلمان پرلگاتی ہے، آر ایس ایس کے سابق ترجمان کا بیان

Web Desk by Web Desk
اگست 10, 2025
in بین الاقوامی
0
بی جے پی دہشتگردی کرکے الزام مسلمان پرلگاتی ہے، آر ایس ایس کے سابق ترجمان کا بیان

بھارتی انتہاپسند جماعت راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے سابق ترجمان نےکہا ہے کہ بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔

انتہا پسند جماعت کے سابق ترجمان یشونت شندے نےکہا کہ آر ایس ایس اور بی جے پی بھارت میں دہشت گردی کر کے مسلمانوں پر الزام لگاتی ہے۔یشونت شندے نے 2006 میں مہاراشٹر بم دھماکے کی نشاندہی کی جس میں وشوا ہندو پریشد کے ایک رکن سمیت 2 افراد ہلاک ہو گئے تھے، اس مقدمے میں مسلمانوں کو ملوث کیا گیا تھا مگر عدالت نے عدم ثبوت کی بنا پر تمام ملزمان کو بری کر دیا تھا۔

یشونت شندے نے کہا کہ آر ایس ایس نے مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد میں ایک مسجد تلاش کی اور اس میں بم بنانے شروع کر دیے، بم بنانے میں آر ایس ایس کے ارکان ‘راکیش ڈھویڈے’ اور ‘روی دیو ‘ ملوث تھے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ آر ایس ایس کے ایک رہنما اندریش کمار نے انہیں بھی دہشت گردی میں ملوث ہونے کو کہا تھا۔

اس حوالے سے سابق ترجمان نے سپریم کورٹ میں بھی پٹیشن دائر کی تاہم عدالت کی جانب سے کوئی کارروائی سامنے نہیں آئی، سابق ترجمان شندے نےعدالت پر اندرونی دباؤ کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بھارت کی عدالتیں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں۔یشونت شندے نے کہا کہ مودی حکومت اور آر ایس ایس ہندوتوا نظریے کے تحت ریاستی دہشت گردی کے سرپرست بن چکے ہیں۔

Previous Post

اسپین کی تاریخی مسجد قرطبہ میں آگ لگ گئی

Next Post

پاکستان سے دُرگت بننے کے 3 ماہ بعد بھارتی ائیر چیف کا بوکھلایا ہوا بیان سامنے آگیا

Next Post
پاکستان سے دُرگت بننے کے 3 ماہ بعد بھارتی ائیر چیف کا بوکھلایا ہوا بیان سامنے آگیا

پاکستان سے دُرگت بننے کے 3 ماہ بعد بھارتی ائیر چیف کا بوکھلایا ہوا بیان سامنے آگیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • لیہ:ڈھکی کھجور اور چھوہارے کا ابھرتا ہوا مرکز، یو بی فارم عالمی ایوارڈ کی دوڑ میں شامل
  • لکی مروت میں دہشتگردوں نے نیشنل بینک کو لوٹ لیا
  • سکیورٹی فورسز کی پختونخوا میں کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 19 خوارج ہلاک
  • کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟
  • بیرسٹر گوہر کے پاس عمران خان کے لئےسیاسی صورتحال بدلنے کی صلاحیت موجود,پارٹی ذرائع

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم