Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

ایران کی آرمینیا، آذربائیجان کی مجوزہ ٹرمپ راہداری کو روکنے کی دھمکی

Web Desk by Web Desk
اگست 10, 2025
in بین الاقوامی
0

تہران: ایران نے کہا ہے کہ وہ امریکا کی ثالثی میں آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان بنائی جانے والی مجوزہ راہداری کو روک دے گا۔

ایران کے سپریم لیڈر کے اعلیٰ مشیر علی اکبر ولایتی نے کہا کہ تہران اس منصوبے کو روس کے ساتھ یا روس کے بغیر روک دے گا، ایران کا روس اور آرمینیا کے ساتھ تزویراتی اتحاد ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمجھتے ہیں کہ قفقاز کوئی جائیداد ہے جسے وہ 99 سال کے لیے لیز پر لے سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ راہداری ٹرمپ کے کرائے کے فوجیوں کے لیے دروازہ نہیں بنے گی بلکہ ان کی قبر بنے گی، یہ منصوبہ سیاسی غداری ہے جو آرمینیا کی علاقائی سالمیت کو نقصان پہنچانے کے لیے ہے۔

اس معاہدے کی شرائط میں سے ایک امریکہ کو ایک راہداری کی ترقی کے خصوصی حقوق دیتی ہیں جو آرمینیا کے راستے آذربائیجان کو نخچیوان سے جوڑے گی، یہ راہداری ایران کی سرحد کے قریب سے گزرے گی اور اس کا نام ٹرمپ روٹ فار انٹرنیشنل پیس اینڈ پراسپرٹی رکھا گیا ہے، جو آرمینیائی قانون کے تحت چلائی جائے گی۔علی اکبر ولایتی نے کہا کہ یہ راہداری نیٹو کو ایران اور روس کے درمیان سانپ کی طرح پوزیشن لینے کا موقع دے گی۔

ایرانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اس کی سرحدوں کے قریب کوئی بھی منصوبہ قومی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور غیرملکی مداخلت سے پاک ہونا چاہئے۔

Previous Post

پاکستان تاجکستان کی مشترکہ انسدادِ دہشت گردی مشق اختتام پذیر

Next Post

وزیراعظم کا 20 برس بعد جاپان کا تاریخی دورہ، معاشی پیکج اور معاہدے متوقع

Next Post
وزیراعظم کا 20 برس بعد جاپان کا تاریخی دورہ، معاشی پیکج اور معاہدے متوقع

وزیراعظم کا 20 برس بعد جاپان کا تاریخی دورہ، معاشی پیکج اور معاہدے متوقع

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • سیلاب کی تباہ کاریاں : پنجاب و سندھ کے درجنوں علاقے زیرِ آب، سینکڑوں بستیاں متاثر
  • امریکہ کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہوچکی ، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار، امریکی جریدے کی تازہ رپورٹ
  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم