غزہ میں اسرائیلی حملوں میں مزید 52 فلسطینی شہید ہوگئے۔
اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر مسلسل حملوں کا سلسلہ جاری ہے اور اتوار کے روز بھی غزہ کی پٹی پر معصوم فلسطینیوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 52 فلسطینی شہید ہوگئے۔اس کے علاوہ اسرائیل کے جبری قحط کے باعث غذائی قلت سے اموات میں بھی اضافہ ہوا ہے اور غذائی قلت کے باعث 100 بچوں سمیت 217 فلسطینی موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔
دوسری جانب غزہ پر قبضے کے اسرائیلی منصوبے کے حوالے سے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ حماس کے ہتھیار ڈالنے سے انکار کے بعد حماس کا خاتمہ کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں، نیا فوجی آپریشن جلد ختم کر لیں گے۔ادھر حماس نے کہا ہے کہ نیتن یاہو کا بیان حقائق چھپا کر غزہ کے جنگی جرائم کا جواز دینے کی کوشش ہے، نیتن یاہو غزہ جنگ کو طول دینے کے لیے اپنے یرغمالیوں کا استعمال کر رہا ہے۔

