پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے نئی تاریخ رقم،بلند ترین سطح کا سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔
آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج تاریخ میں پہلی بار 147000 پوائنٹس کا سنگ میل عبورکرگئی،دوران ٹریڈنگ 1600 سے زائد پوائنٹس کی نمایاں تیزی دیکھی گئی۔ہنڈریڈ انڈیکس 1622 پوائنٹس بڑھکر 147005 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پرجاپہنچا،آٹو،ائل اینڈ گیس بینکس،ریفائنری اور فرٹیلائزرز کے شیئرز میں خریداری کی لہر دیکھی جارہی ہے۔