گیلپ پاکستان کی جانب سے بزنس کانفیڈنس کےحوالے سےسروے جاری کردیا گیا،کاروباری برادری کا قومی سمت پر اعتماد چار سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا،ملک میں سیاسی و اقتصادی غیر یقینی صورت حال میں بہتری آئی ہے ۔
سروے کےمطابق 46 فیصد کاروباری اداروں نےموجودہ حکومت کی معاشی پالیسیوں پر اعتماد کیا،ایک سال پہلےکاروباری اداروں کی جانب سے حکومت پراعتماد کی شرح 24 فیصد تھی,61 فیصد شرکا نے کاروباری آپریشنز کو اچھا یا بہت اچھا قرار دیا۔
مہنگائی،توانائی اخراجات،لوڈشیڈنگ جیسے مسائل کے باوجود حکومت پر اعتماد میں بہتری آئی ۔ ملکی سمت کا اسکور بہتر ہو کر منفی 2 فیصد ریکارڈ کیا گیا،2021 کی چوتھی سہ ماہی کے بعد یہ اعتماد کی بلند ترین سطح ہے ۔
سروے کےمطابق پاکستان میں خدمات اور تجارتی شعبوں میں پہلے سے نمایاں بہتری آئی،مینوفیکچرنگ سیکٹرمیں بحالی کی رفتار نسبتا سست ہے،کاروباری اداروں کو حالات خراب ہونے کا خدشہ نہیں، بہتری کی رفتار سست ہے۔اٹھائیس فیصدشرکا نےمہنگائی،اٹھارہ فیصد نےمہنگے یوٹیلٹی بلزجبکہ گیارہ فیصد نے ٹیکسوں کو مسئلہ قراردیا،سروے کےمطابق پاکستان میں رشوت کی شکایات میں کمی آئی ہے،صرف پندرہ فیصد شرکا نے رشوت دینےکا اعتراف کیا،موجودہ سروے کاروباری اسٹیک ہولڈرزمیں استحکام کی عکاسی ہے۔