اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 14 اگست پر تعطیل کا اعلان کردیا، مرکزی بینک سمیت تمام تجارتی بینکوں میں چھٹی ہوگی۔
پاکستانی قوم 14 اگست کو وطن عزیز کی آزادی کی 78 ویں سالگرہ منارہی ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 14 اگست کی مناسبت سے ملک بھر میں بینکوں کی تعطیل کا اعلان کردیا۔مرکزی بینک کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 14 اگست بروز جمعرات کو اسٹیٹ بینک بند رہے گا۔رپورٹ کے مطابق 14 اگست کو تمام تجارتی بینکوں میں بھی تعطیل ہوگی۔