جعفر ایکسپریس پر حملے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں نامعلوم افراد کیخلاف درج کرلیا گیا، دہشت گردی سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔
مستونگ کے علاقے سپیزنڈ میں جعفر ایکسپریس پر بم حملے کا مقدمہ درج سی ٹی ڈی میں نامعلوم افراد کیخلاف درج کرلیا گیا۔رپورٹ کے مطابق مقدمے میں دہشت گردی، دھماکا خیز مواد سمیت دیگر دفعات کی گئی ہیں۔مستونگ کے علاقے سپیزنڈ میں گزشتہ روز ریلوے ٹریک پر بم دھماکا ہوا تھا، جس کے نتیجے میں جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹری سے اتر گئی تھیں تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔