گل نور تمبت ’’کے ٹو ‘‘ کی چوٹی پر پہنچنے والی پہلی ترک خاتون کوہ پیما بن گئیں، ترک کوہ پیما کو اپنی مہم کے دوران سخت موسمی حالات کا سامنا رہا۔
ترک کوہ گل نور تمبت پیما رواں سال جون سے پاکستان میں موجود تھیں، جولائی میں سخت موسمی صورتحال کے باعث بیس کیمپ سے متعدد دسرے کوہ پیمائوں کی واپسی کے باوجود وہ اپنے مشن پر قائم رہیں۔گل نور تمبت ترچ میر کی چوٹیوں کو فتح کرنے کے بعد وہ پیر 11 اگست کو شام 4 بجے ’’کے ٹو‘‘ کی چوٹی پر پہنچنے میں کامیاب ہوگئیں۔
وہ پہلی ترک کوہ پیما ہیں جن کو کے ٹو کی چوٹی سر کرنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔اپنے انسٹا گرام ہینڈل پرانہوں نے اپنی کامیابی کی اطلاع دینے کے ساتھ کے ٹو کی چوٹی پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور اپنی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔گل نور پہلی ترک خاتون ہیں جنہوں نے نیپال کی جانب سے ماؤنٹ ایورسٹ کو بھی سر کیا ہے۔
گل نور اب تک 7 چوٹیاں اور ترکیہ، روس، جارجیا، نیپال، ارجنٹائن اور امریکا میں 30 سے زیادہ بلند و بالا پہاڑوں پر مہم جوئی کرچکی ہیں۔گل نور امریکا میں سان فرانسسکو اسٹیٹ یونیورسٹی میں شعبہ مارکیٹنگ کی پروفیسر ہیں، کوہ پیمائی ان کا شوق ہے، جس سے وہ 17 سال کی عمر سے وابستہ ہیں۔