Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

سپریم کورٹ رولز 2025 نافذ، نظرثانی درخواست کی مدت اور بینچ کا تعین

Web Desk by Web Desk
اگست 12, 2025
in پاکستان
0
سپریم کورٹ رولز 2025 نافذ، نظرثانی درخواست کی مدت اور بینچ کا تعین

سپریم کورٹ رولز 2025 نافذ کردی گئی۔ 1980 کے رولز منسوخ کر دیئے گئے۔ پہلے سے زیر التوا کیسز سابقہ رولز پر ہی چلائے جائیں گے۔

سپریم کورٹ رولز 2025 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ ڈیجیٹلائزیشن اور شفافیت کیلئے مختلف اقدامات نئے رولز کا حصہ ہیں۔ کسی شق پر عملدرآمد میں مشکل پر چیف جسٹس کمیٹی سفارشات کے مطابق حکم جاری کر سکیں گے۔رولز کے مطابق فوجداری اپیل دائر کرنے کی مدت 30 دن سے بڑھا کر 60 دن کر دی گئی، براہ راست دیوانی اپیل کی مدت بھی 30 سے بڑھا کر 60 دن کر دی گئی۔ رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف اپیل 14 دن میں دائر کی جائے گی۔

سپریم کورٹ فیصلوں کے خلاف نظرثانی درخواست کی مدت 30 دن مقرر کر دی گئی، درخواست گزار نظرثانی درخواست دائر کرنے کے ساتھ فوری طور پر دوسرے فریق کو نوٹس دے گا، نظرثانی درخواست کے ساتھ فیصلے یا حکم کی تصدیق شدہ کاپی لازمی ہوگی۔رولز کے مطابق نئے شواہد پر مبنی درخواست میں مصدقہ دستاویزات اور حلف نامہ لازمی ہوگی، درخواست پر دستخط کرنے والا وکیل یا فریق نظرثانی کی بنیاد مختصر طور پر بیان کرے گا۔ غیر سنجیدہ یا پریشان کن نظرثانی درخواست پر وکیل یا فریق 25ہزار روپے تک لاگت کا ذمہ دار ہوگا۔

نظرثانی کی درخواست ممکنہ طور پر وہی بینچ سنے گا جس نے فیصلہ دیا تھا، مصنف جج کے ریٹائر یا مستعفی ہونے پر بینچ کے دیگر ججز درخواست سنیں گے، جیل درخواستوں پر کوئی کورٹ فیس نہیں لی جائے گی۔خیال رہے کہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے رولز کی تیاری کے لیے جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی تھی، کمیٹی کے ارکان میں جسٹس عرفان سعادت، جسٹس نعیم اختر افغان، جسٹس عقیل احمد عباسی شامل تھے، کمیٹی نے ججز، سپریم کورٹ آفس، بار کونسلز اور ایسوسی ایشنز سے تجاویز طلب کیں۔

نیا کورٹ فیس چارٹ بھی جاری کردی گئی۔ فوجداری اپیل دائر کرنے کی مدت 30 دن سے بڑھا کر 60 روز کر دی گئی، سی پی ایل اے، سول اپیل، آئینی درخواست کی فیس 2500 روپے مقرر کردی گئی، سول ریویو کی فیس 1250 روپے ہوگی۔سیکیورٹی چالان کی فیس 50 ہزار،انٹرا کورٹ اپیل فیس 5 ہزار روپے، پاور آف اٹارنی اور کنسائز اسٹیٹمنٹ فیس 500 روپے ہوگی۔ حلف نامہ فیس 500 ، درخواست فیس 100 روپے مقرر کی گئی ہے۔

Previous Post

گل نور تمبت کے ٹو سر کرنیوالی پہلی ترک خاتون بن گئیں

Next Post

آئی سی سی نے نئی ون ڈے انٹرنیشنل رینکنگ جاری کردی، پاکستان کس نمبر آگیا ؟

Next Post
آئی سی سی نے نئی ون ڈے انٹرنیشنل رینکنگ جاری کردی، پاکستان کس نمبر آگیا ؟

آئی سی سی نے نئی ون ڈے انٹرنیشنل رینکنگ جاری کردی، پاکستان کس نمبر آگیا ؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • لیہ:ڈھکی کھجور اور چھوہارے کا ابھرتا ہوا مرکز، یو بی فارم عالمی ایوارڈ کی دوڑ میں شامل
  • لکی مروت میں دہشتگردوں نے نیشنل بینک کو لوٹ لیا
  • سکیورٹی فورسز کی پختونخوا میں کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 19 خوارج ہلاک
  • کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟
  • بیرسٹر گوہر کے پاس عمران خان کے لئےسیاسی صورتحال بدلنے کی صلاحیت موجود,پارٹی ذرائع

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم