بھارت کی جانب سے ایک سے دو روز میں دریائے ستلج میں پانی چھوڑے جانے کا خدشہ ہے۔
دریائے چناب میں مرالہ خانکی اور قادر آباد کے مقام پر درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔دریاؤں کے قریب موجود شہریوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق اس وقت دریائے چناب میں خانکی کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، دریائے سندھ میں تربیلا، کالا باغ اور چشمہ بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کا بتانا ہےکہ تربیلا ڈیم 96 فیصد اور منگلا ڈیم 65 فیصد بھر چکا ہے۔